ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا۔

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی قیمت یکم مارچ سے نافذ ہوگی، اور 11.8 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2,924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے فی کلو ہو گی۔