ایل پی جی مزید مہنگی: اوگرا نے فی کلو قیمت میں 7 روپے 39 پیسے اضافہ کر دیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 39 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام وزن والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

نئی قیمت کے مطابق فی کلو ایل پی جی 208 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2466 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق، ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔