حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت نے اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کمی کر کے نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پرانی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک نافذالعمل رہیں گی۔