اوگرا نے نومبر کے لیے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتیں بڑھا دیں

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کے لیے درآمدی ریگولیٹڈ ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اوگرا کے مطابق، سوئی سدرن اور سوئی نادرن دونوں کے لیے نومبر میں درآمدی ایل این جی کی قیمتیں اکتوبر کے مقابلے میں معمولی بڑھ گئی ہیں۔

سوئی نادرن کے لیے نومبر میں آر ایل این جی کی قیمت 16 سینٹ اضافے کے بعد 12.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جب کہ اکتوبر میں یہ قیمت 12.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اسی طرح سوئی سدرن کے لیے نومبر میں درآمدی ایل این جی کی قیمت 22 سینٹ اضافے کے بعد 11.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے، جبکہ اکتوبر میں یہ 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا کے مطابق، یہ معمولی اضافہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں تبدیلی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔