الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 15 آئین کے خلاف ہے اور مخصوص نشستوں کے انتخاب کے حوالے سے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کا کردار خلاف آئین ہے۔

فیصلے میں بیان کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں کی گئی ترمیم آئینی اور قانونی تقاضوں سے متصادم ہے۔ نے متعلقہ برانچ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے شیڈول تیار کرے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ انتخابات کے انتظام کے لیے ڈی آر او، آر او اور دیگر عملے کی تقرری کمیشن کا اختیار ہے اور وہ اپنے افسران یا عدلیہ و انتظامیہ کے منتخب افراد کو انتخابی عملہ بنانے کا حق رکھتا ہے۔

مزید برآں، کمیشن نے کہا ہے کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سرکاری افسر کی تعریف پوری نہیں کرتے، اس لیے وہ مخصوص نشستوں پر انتخابات کرانے کا ذمہ دار نہیں ہو سکتے۔ کمیشن نے متعلقہ ونگ کو فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تیار کرنے اور جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔