پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی پر ہیکنگ کوشش ناکام، ڈیٹا محفوظ

لاہور: پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی پر غیرملکی ہیکرز کی جانب سے سائبر حملہ کیا گیا، تاہم حکام نے اسے ناکام بنا دیا۔ ترجمان پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے بتایا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور فارنزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سائبر حملے سے محفوظ رہنے کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اسے فوری طور پر عملی جامہ پہنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کا تمام ریکارڈ اور رپورٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔