معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت، بھارت کی اسرائیلی کے ساتھ مل کر دفاعی استعداد بڑھانے کی کوششیں

نیویارک: معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت نے اسرائیل سے جدید میزائل سسٹمز کی خریداری اور مقامی سطح پر تیاری میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل جنرل (ر) امیر بارام نے بھارتی ہم منصب راجیش کمار سنگھ کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس اقدام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں مزید پیش رفت دیکھنے میں آئی۔

رپورٹس کے مطابق، بھارتی وزارت دفاع کے ایک وفد نے حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کیا تاکہ ایسے معاہدوں کو حتمی شکل دی جا سکے جن کے تحت بھارت نہ صرف اسرائیل ایروسپیس انڈسٹریز (IAI) کے Air LORA بلیسٹک میزائل اور رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے Ice Breaker کروز میزائل خریدے گا بلکہ انہیں مقامی سطح پر تیار بھی کرے گا۔

IAI کے تیار کردہ Air LORA میزائل 400 کلومیٹر رینج کا حامل ہے اور 1600 کلوگرام وزنی ہے۔ یہ میزائل سپر سونک رفتار سے اڑتا ہے اور میزائل سائٹس، فوجی اڈوں اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) کے مطابق، بھارت اسرائیلی دفاعی صنعت کا سب سے بڑا خریدار ہے اور 2020 سے 2024 کے دوران اسرائیل کی مجموعی دفاعی برآمدات کا تقریباً 34 فیصد بھارت کو گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق، یہ اقدام بھارت کی خطے میں دفاعی استعداد بڑھانے اور جدید ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔