دو دن کی کمی کے بعد بڑا جھٹکا، سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

کراچی: دو روزہ وقفے کے بعد سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 83 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی نرخ 4,207 ڈالر فی اونس تک جا پہنچے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ سونا 8,300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جب کہ 10 گرام سونا 7,116 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے تک جا پہنچا۔

ماہرین کے مطابق، سرمایہ کاروں کی جانب سے اثاثوں کو ڈی ویلیوایشن سے بچانے کے لیے خالص سونے میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور برکس ممالک کی بڑھتی طلب نے قیمتوں میں دوبارہ تیزی پیدا کی ہے۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 5,662 روپے اور فی 10 گرام چاندی 4,854 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔