اسحاق ڈار اور سعودی وزیرخارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد: وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں حالیہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران، اسحاق ڈار نے سعودی وزیرخارجہ کو نئے سال کی مبارکباد دی، جس پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیک تمناؤں کے ساتھ جواب دیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔