پشاور خودکش حملہ، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا نیٹ ورک بے نقاب

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق، خودکش حملہ آوروں کا تعلق ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا اور انہوں نے حملے سے قبل چند روز پشاور میں قیام کیا۔

دورانِ قیام حملہ آوروں نے شہر کے راستوں سے مکمل واقفیت حاصل کی جبکہ خودکش جیکٹس اور رہائش سمیت دیگر انتظامات میں مقامی سہولت کاروں نے مدد فراہم کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں اب تک 150 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے تھے، جبکہ خودکش بمبار سمیت تین حملہ آور بھی ہلاک کر دیے گئے تھے۔