دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان ایئر فورس مرکزِ نگاہ

دبئی ایئر شو 2025 عالمی ایوی ایشن ماہرین اور شائقین کے لیے ایک بڑے ایونٹ کے طور پر شروع ہونے والا ہے، جہاں دنیا بھر کے جدید ترین جنگی اور کمرشل طیارے نمائش کا حصہ بن رہے ہیں۔ شو میں رنگا رنگ فضائی کرتب اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی بھی مرکزِ توجہ ہوں گے۔

اس سال پاکستان ایئر فورس کی شاندار شرکت نے عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ ماہرین کے مطابق، پاکستانی پائلٹس کی غیر معمولی صلاحیتیں اور ان کی معرکہ آراء پرفارمنس عالمی ایئر پاورز کے لیے تحقیقی دلچسپی کا باعث بن چکی ہیں، اور اسی وجہ سے دبئی ایئر شو میں PAF کو مرکزِ نگاہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایونٹ میں چین کا جدید ایئر ڈیفنس سسٹم بھی پیش کیا جائے گا، جسے مغرب اور امریکا کے لیے ابھرتا ہوا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (PAC) اپنی ایوی ایشن ٹیکنالوجی پیش کرے گا جبکہ پاکستان ایروسپیس کونسل بھی ایونٹ میں نمائندگی کرے گی۔

دبئی ایئر شو میں روس سمیت دیگر بڑی ایوی ایشن طاقتیں بھی اپنی ٹیکنالوجی کے ساتھ شریک ہوں گی۔

ماہرین کے مطابق، شو میں تقریباً 300 نئے کمرشل طیاروں کے آرڈرز متوقع ہیں، جو عالمی ایوی ایشن مارکیٹ میں نمایاں ہلچل پیدا کر سکتے ہیں۔