نواز شریف معمول کے طبی معائنے کے لیے لندن روانہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بیرون ملک اپنے معمول کے طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہو گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، نواز شریف جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔

نواز شریف سوا 9 بجے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی لندن میں قیام تقریباً دو ہفتے تک متوقع ہے، جس کے بعد وہ واپس پاکستان آئیں گے۔