ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشانِ پاکستان سے نواز دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "نشانِ پاکستان” سے نوازا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ سول اعزازات کی تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کا ایوارڈ ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا، جبکہ اس موقع پر ان کی نواسی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

تقریب میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو بھی سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔ نشانِ پاکستان کا یہ اعزاز ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات اور ملکی ترقی میں ان کے کردار کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔