سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس ریٹائر، چیف جسٹس کا خراج تحسین

عدلیہ میں ایک اہم باب ختم، چیف جسٹس نے نذر عباس کی خدمات کو سراہا اور سووینیئر پیش کیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) نذر عباس اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق، چیف جسٹس آف پاکستان نے نذر عباس کی سپریم کورٹ میں پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے نذر عباس کو یادگاری سووینیئر بھی پیش کیا، جس سے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔