محکمہ موسمیات کی 2 اور 3 مارچ کو تیز بارش اور برف باری کی پیشگوئی

موسم کی شدت میں اضافہ، مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور ژالہ باری کا امکان۔

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 2 اور 3 مارچ کو ملک بھر میں تیز بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق، سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش متوقع ہے، جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔