سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے بعد بلوچستان کی صورتحال قابو میں، 129 دہشتگرد ہلاک، 11 جوان شہید
سینئیر صحافی احمد منصور نے ٹویٹ کیا کہ میں بلوچستان کی تازہ صورتحال بتا رہا ہوں۔ آج صوبے کے مختلف علاقوں میں حملہ آور دہشتگردوں نے بیک وقت کارروائیوں کی کوشش کی، مگر سیکیورٹی فورسز نے ہر جگہ بروقت اور مؤثر جواب دے کر تمام حملے ناکام بنا دیے۔ اب تک آج 78 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ دو دنوں میں مجموعی ہلاکتیں 129 ہو گئی ہیں۔ کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، قلات، پسنی، گوادر اور دیگر علاقوں میں فورسز نے دہشتگردوں کا تعاقب کیا۔ پسنی میں ڈی ایف اے / فائر ریڈ آپریشن کے دوران کمپاؤنڈ کلیئر کیا گیا، جہاں چھ دہشتگرد مارے گئے۔ فل آباد پوسٹ سمیت دیگر مقامات پر بھی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 سے 11 جوانوں کی شہادت ہوئی، جبکہ گوادر میں ایک بلوچ مزدور خاندان کے پانچ افراد بھی دہشتگردی کا نشانہ بنے۔ یہ ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ اس وقت بلوچستان بھر میں صورتحال سیکیورٹی فورسز کے مکمل کنٹرول میں ہے، فضائی نگرانی اور فالو اپ آپریشنز جاری ہیں، اور کسی حساس تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا۔ الحمدللہ، بڑا دہشتگرد منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔
بلوچستان صورتحال
صبح سے اب تک 78 حملہ آور دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے۔
دو دنوں میں مجموعی ہلاکتیں 129
سیکیورٹی فورسز کی 11 شہادتیں۔۔ pic.twitter.com/9MCY0RRtH8— Ahmed Mansoor (@AhmedMansorReal) January 31, 2026
سینئیر صحافی طیب بلوچ نے بھی بلوچستان کی صورتحال پر ٹویٹ کیا کہ آج بلوچستان میں دہشتگردوں نے مختلف مقامات پر بیک وقت حملوں کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے ہر جگہ فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔ کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، قلات، پسنی اور گوادر سمیت کئی علاقوں میں دہشتگردوں کے منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔ فورسز کے بروقت ردِعمل کے باعث متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے، کچھ فرار ہو گئے جبکہ بعض مقامات پر کلیئرنس آپریشن جاری رہا۔ پسنی میں مشترکہ آپریشن کے دوران کمپاؤنڈ کلیئر کر لیا گیا اور وہاں بھی دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ موجودہ صورتحال میں تمام علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا کنٹرول ہے اور حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں۔
الحمدللہ، صورتحال مستحکم ہے 🇵🇰
دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر، فیصلہ کن اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
🔹 دہشتگرد حملے: 52
🔹 سیکیورٹی فورسز کے شہداء: 11 (تمام FC)
🔹 ہلاک دہشتگرد: 78
🔹 گزشتہ دو دنوں میں مارے گئے دہشتگرد: 51
صرف تین دنوں میں 129 دہشتگرد…— Tayyab Baloch طیب بلوچ (@tayyabbalochpk) January 31, 2026
سینئیر صحافی جمشید خان نے ٹویٹ کیا کہ گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے غریب بلوچ مزدور اور اس کے پانچ اہل خانہ کو قتل کرنے کی کوشش کی، مگر سیکیورٹی فورسز نے تمام حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پسنی میں جوابی کارروائی کے دوران پانچ مرد اور ایک خاتون دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا ایک جوان شہید ہوا۔ بلوچستان میں مجموعی طور پر 58 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں، اور صبح سے جاری کارروائیوں کے بعد اب تک کل 78 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں 129 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، جبکہ ایف سی کے 11 اہلکار شہید ہوئے۔ فتنہ الہندوستان کا نام نہاد آپریشن ہیروف 2 مکمل ناکام ہو گیا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منظم حملوں کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ بلوچستان کی صورتحال اب نسبتاََ معمول پر آ چکی ہے اور سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔
بلوچستان تازہ ترین صورتحال
الحمدللہ سیکیورٹی صورتحال مستحکم ہے۔
گزشتہ تین دنوں میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران 129 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ 11 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا— jamshed khan (@JKhanReal) January 31, 2026

