ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، عدم حاضری پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سینیئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت کے مطابق وزیر اعلیٰ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج ہے، جبکہ مسلسل عدم حاضری کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔