پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان: پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا ہو گیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔

اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 397 روپے 76 پیسے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 6 اکتوبر کے لیے ہوگا۔

حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں، پریمیم اور دیگر عوامل کے باعث کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت معمولی کمی کے بعد 101.90 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل (WTI) 90.49 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔