ریاض: مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان اور ترکیہ نے سعودی عرب کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنے فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فوری طور پر سعودی عرب میں تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت تینوں ممالک کے اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ کسی بھی ایک رکن ملک پر حملہ یا خطرہ تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا۔
اجلاس کے دوران ادارے کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق اہم پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو 3 سال کے لیے مکہ دفاعی اتحاد کا پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق، طے شدہ طریقہ کار اور قومی قوانین کے تحت فوجی انضمام اور اجتماعی دفاعی صلاحیتوں کو عملی شکل دینے کے لیے یہ ہنگامی اقدامات مکہ معاہدے کی شقوں کے مطابق اٹھائے جا رہے ہیں۔

