ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات کو مسترد کر دیا

تہران: ایران نے غیر ملکی اور ایران مخالف ذرائع ابلاغ کی ان اطلاعات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ تہران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے کسی منصوبے پر رضامندی ظاہر کر دی ہ

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس’ اور ‘وانا’ کے مطابق ایران کی مذاکراتی ٹیم کے قریبی اور باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اس اہم اور اسٹریٹجک بحری راستے کے حوالے سے تہران کی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی ایسا کوئی معاہدہ طے پایا ہے۔ ذرائع نے زور دیا کہ اس نوعیت کی خبریں حقیقت کے منافی ہیں اور عالمی سطح پر ایران کی پالیسی کے بارے میں غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی توانائی کی منڈیوں اور عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمجھی جانے والی اس بحری گزرگاہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی گہری نظریں مرکز ہیں، کیونکہ اس معاملے سے مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی اور عالمی تیل و گیس کی ترسیل پر براہِ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔