اصل کامیابی مال و دولت نہیں بلکہ تقویٰ اور انسانیت کی خدمت میں ہے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا قوم کو عیدالاضحیٰ پر پیغام

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن اطاعتِ الہیٰ، صبر، وفا، اخلاص اور ایثار کا عملی درس دیتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قربانی صرف ایک مذہبی فریضہ نہیں بلکہ ایک مکمل اخلاقی اور سماجی پیغام ہے۔ انسانی زندگی کی اصل کامیابی مال و دولت کے انبار لگانے میں نہیں بلکہ تقویٰ، خلوصِ دل اور خلقِ خدا کی خدمت کرنے میں پوشیدہ ہے۔

ہماری قومی زندگی کی بقا اور ترقی کے لیے بھی قربانی، برداشت، دیانت داری اور باہمی احترام بے حد ضروری ہے۔