فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور عسکری قیادت کا عید پر شہدائے پاکستان کے اہل خانہ کو خصوصی خراجِ عقیدت

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز)، ایئر چیف اور نیول چیف نے مشترکہ طور پر قوم کو عیدالاضحیٰ کی خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق مسلح افواج عید کے اس بابرکت موقع پر ملک میں دیرپا امن، معاشی خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے دعاگو ہیں اور وطنِ عزیز کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر لمحہ پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف برسرِپیکار ہو کر جامِ شہادت نوش کرنے والے شہدائے پاکستان کے اہلِ خانہ کو خصوصی اور عقیدت بھرا خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جانیں دینے والے ہیروز ہماری قوم کا اصل فخر ہیں، جن کی لازوال قربانیوں نے وطنِ عزیز کی بنیادوں کو ہمیشہ کے لیے لوہے کی طرح مضبوط بنا دیا ہے۔