نئی دہلی: بھارت کی ریاست منی پور میں مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف جاری علیحدگی پسند تحریک نے شدت اختیار کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں علیحدگی پسند گروپ کے مسلح ارکان کو بھارتی فوج کے "آسام رائفلز” کیمپ پر قبضہ کرتے اور وہاں آزادانہ گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں علیحدگی پسندوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیراعلیٰ منی پور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ‘بزدل’ قرار دیا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اہم فوجی کیمپ پر علیحدگی پسندوں کا قبضہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارتی فوج اب اپنے دفاع میں بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور خطے پر اس کی گرفت کمزور پڑ رہی ہے۔
واضح رہے کہ منی پور کے علاوہ آسام، ناگالینڈ اور دیگر ریاستوں میں بھی بھارت کے جابرانہ تسلط کے خلاف تحریکیں سرگرم ہیں۔
ماہرین کے مطابق مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے ان ریاستوں میں بے چینی کو ہوا دی ہے، جس کے نتیجے میں اب مسلح گروپ براہِ راست فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

