دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز کی رینکنگ جاری

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ عالمی ٹی20 لیگز کی درجہ بندی میں انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیا گیا ہے، جبکہ مہنگی ترین لیگ انڈین پریمیئر لیگ تیسرے نمبر پر رہی۔

رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کی ایس اے ٹی20 دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ دی ہنڈرڈ کو 75.2 اور ایس اے ٹی20 کو 68 پوائنٹس حاصل ہوئے۔ آئی پی ایل کو 62.6 پوائنٹس ملے، جس کے باعث وہ تیسرے نمبر پر رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل کو اپنی مالی حیثیت کے باوجود بہترین لیگ بننے کے لیے کھلاڑیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے شعبے میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

درجہ بندی میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ 62.5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی، جبکہ پاکستان کی پاکستان سپر لیگ 48 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

دیگر لیگز میں چھٹے نمبر پر میجر لیگ کرکٹ، ساتویں پر آئی ایل ٹی20، آٹھویں پر کیریبین پریمیئر لیگ، نویں پر ابوظہبی ٹی 10 اور دسویں نمبر پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ شامل ہیں۔

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ درجہ بندی کھلاڑیوں کے حقوق، فلاح و بہبود، معاہدوں کے نظام اور تنازعات کے حل جیسے عوامل کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے، جس میں دی ہنڈرڈ نے سب سے بہتر کارکردگی دکھائی۔