پی ایس ایل 11 کا آفیشل اینتھم تیار

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے آفیشل اینتھم کے گلوکاروں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ملکی موسیقی کی بڑی آوازیں شامل کی گئی ہیں۔

پی ایس ایل 11 کے اینتھم کو عاطف اسلم، آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول اپنی آواز دیں گے، جبکہ اس بار اینتھم کا تھیم “بیٹ پہ کھیلیں گے” رکھا گیا ہے جو کرکٹ کے جذبے اور جوش کو اجاگر کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آفیشل اینتھم چاند رات کے موقع پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔

عاطف اسلم اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے متعدد مقبول اینتھمز گا چکے ہیں اور ان کی آواز کو مداحوں کی جانب سے ہمیشہ بھرپور پذیرائی ملی ہے، جس کے باعث اس بار بھی اینتھم کے ہٹ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔