نوشہرہ: مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید

سبزہ زار مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکہ، مولانا حامد الحق کو ٹارگٹ بنایا گیا۔

نوشہرہ کے اکوڑہ خٹک میں واقع مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔

دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔

زخمیوں کا علاج کرنے کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔