وینزویلا کے صدر نکولس مادورو مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں پیش

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

اس سے قبل مادورو اور ان کی اہلیہ کو بروکلن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین ہیٹن منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق، نکولس مادورو پر منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی سے متعلق الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ نکولس مادورو کو وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے دوران گرفتار کیے جانے کے بعد اتوار کے روز امریکا منتقل کر کے نیویارک کی ایک جیل میں رکھا گیا تھا۔

گزشتہ روز مادورو کی گرفتاری کے خلاف بروکلن حراستی مرکز کے باہر شہریوں نے احتجاج بھی کیا، مظاہرین نے امریکا کی وینزویلا میں مداخلت کے خلاف نعرے لگائے اور وینزویلا کی آزادی کا مطالبہ کیا۔