امریکا میں اسرائیل کی حمایت کمزور، یہودی لابی کا اثر پہلے جیسا نہیں رہا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں اسرائیل کی حمایت میں واضح کمی آئی ہے اور یہودی لابی، جو ماضی میں واشنگٹن کی سب سے طاقتور لابی سمجھی جاتی تھی، اب پہلے جیسا اثر و رسوخ نہیں رکھتی۔

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ کانگریس میں یہود مخالف رجحانات بڑھ رہے ہیں، اس لیے یہودی برادری کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ چند برس پہلے یہ صورتحال ناقابلِ تصور تھی مگر اب حالات بدل چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا گیا، جس کے تحت اسرائیلی قیدی اور لاشیں واپس کی گئیں، اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے 59 ممالک بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔

صدر ٹرمپ نے سڈنی میں حالیہ خطرناک حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی قوم متحد ہے۔