اسٹیٹ بینک نے 3 مارچ کو بینکوں کی تعطیل کا اعلان کر دیا

زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بینکوں کی پبلک ڈیلنگ بند، اسٹیٹ بینک کے دفاتر بھی تعطیل پر ہوں گے۔

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 مارچ کو بینکوں کی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے پبلک ڈیلنگ بند رکھیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، اس دن اسٹیٹ بینک کے دفاتر میں بھی پبلک ڈیلنگ نہیں ہو گی۔ اس تعطیل کا مقصد زکوٰۃ کی کٹوتی کے عمل کو مکمل کرنا ہے۔