سب ٹھیک اور سب کے سامنے ہے، پاکستان اب بہتری کی جانب اونچی اُڑان بھرے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوانِ صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے، چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں اور پاکستان اب اونچی اُڑان بھرنے والا ہے۔”

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیراعظم شہباز شریف اُن کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کرکے ایوان صدر بھجوا چکے ہیں۔ یہ تقرری پانچ سال کے لیے ہو گی، اور وہ پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

دوسری جانب، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع بھی منظور کر لی گئی ہے، جس کا اطلاق مارچ 2026 میں ان کی موجودہ مدت پوری ہونے پر ہوگا۔