ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی وائرل ویڈیو کے بعد میرب علی کی معنی خیز انسٹا اسٹوری توجہ کا مرکز بن گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک معنی خیز انسٹاگرام اسٹوری شیئر کر کے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی تقریباً تین سال قبل ہوئی تھی تاہم بعد ازاں دونوں نے خاموشی سے راہیں جدا کرلی تھیں، اور منگنی ختم ہونے پر اداکارہ کی جانب سے کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

حالیہ دنوں میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوئی جس کے دوران میرب علی نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ وہ اپنی فکر نہ کریں بلکہ اپنے کیے کی فکر کریں۔

اداکارہ نے کسی کا نام نہیں لیا اور نہ ہی پیغام کے پس منظر کی وضاحت کی، تاہم صارفین کی جانب سے اسے وائرل ویڈیو سے جوڑا جا رہا ہے۔

اس اسٹوری کے بعد یہ معاملہ نہ صرف سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے بلکہ شوبز خبروں میں بھی نمایاں ہو گیا ہے۔