مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی لیٹر 70 روپے 73 پیسے مہنگا

عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت فی لیٹر قیمت میں 70 روپے 73 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث کیا گیا ہے، جبکہ اس فیصلے سے گھریلو صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث ان دونوں مصنوعات میں عوام کو وقتی ریلیف حاصل رہے گا، تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو آئندہ دنوں میں دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔