ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ، ریپر ڈرونز اور کے سی 135 طیارے بھی متاثر

امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں، جن میں 10 ریپر اسٹرائیک ڈرونز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزید 6 امریکی جنگی طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تین امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ممکنہ طور پر فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔ ایک کے سی 135 ری فیولنگ طیارہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہوا، جس میں سوار تمام 6 عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے۔ مزید پانچ کے سی 135 ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں شدید نقصان کا شکار ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے امریکا کے بغیر عملے کے ریپر ڈرون طیاروں میں سے 9 ڈرون تباہ کیے، جن میں سے ایک کو اردن میں بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق ابھی سامنے نہیں آئی، تاہم ماہرین کے مطابق جنگی حالات میں اس نوعیت کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے امریکی فضائی طاقت کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ امریکا کو خطے میں اپنے فضائی اور زمینی آپریشنز کے دوران مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔