ایران کے تابڑ توڑ حملوں سے جنگ کے آغاز میں ہی جدید ریڈار سسٹمز کو نقصان پہنچا، سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے حالیہ جنگ کے دوران خطے میں موجود جدید دفاعی نظاموں کو نشانہ بنا کر انہیں نقصان پہنچایا۔
رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہی اردن میں نصب جدید امریکی تھاڈ میزائل دفاعی نظام کے ریڈار کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا تھا۔
تحقیقی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھی دو مختلف مقامات پر تھاڈ سسٹم کے ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم امارات میں موجود ریڈار عمارت کے اندر نصب ہونے کے باعث اس کو ہونے والے مکمل نقصان کا درست اندازہ لگانا ممکن نہیں۔
رپورٹ کے مطابق قطر میں نصب ارلی وارننگ ریڈار سسٹم کو بھی ایرانی حملے میں تباہ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
سی این این کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کمیونیکیشن نیٹ ورک، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر خطے کے فضائی دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی حکمت عملی اختیار کی۔

