سعودی عرب اور قطر میں موساد ایجنٹس کی گرفتاری کا انکشاف

واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے قدامت پسند تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر میں مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ٹکر کارلسن نے کہا کہ ان مبینہ ایجنٹس پر دونوں ممالک میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے، جس کا مقصد خطے میں بے چینی کو مزید بڑھانا اور جاری کشیدگی کو وسیع کرنا تھا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اسرائیل نہ صرف ایران بلکہ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان اور کویت کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے سرگرم ہے۔ ان کے بقول اسرائیل اپنے بعض مقاصد میں کسی حد تک کامیاب بھی ہو چکا ہے۔

تاہم سعودی عرب، قطر یا اسرائیل کی جانب سے اس دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ اسی طرح کسی بڑے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے بھی اس حوالے سے مستند رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔

موجودہ صورتحال میں اس بیان کو ایک دعویٰ قرار دیا جا رہا ہے جس کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔