لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے پہلی بار پلیئرز کی نیلامی میں 8 فرنچائزز نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کا حصہ بنا کر اسکواڈ مکمل کر لیے۔
نیلامی لاہور میں ہوئی، جس میں ہر ٹیم نے 16 سے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا۔ پی ایس ایل 11 کا شیڈول 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہے۔
نیلامی میں سب سے مہنگے کھلاڑی راولپنڈی کے فاسٹ بولر نسیم شاہ رہے، جنہیں 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ مجموعی طور پر پلیئرز آکشن میں 800 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ تھے۔
ٹیم وار اسکواڈز اور اہم خریداری
1. حیدرآباد ہیوسٹن کنگز
- ڈائریکٹ سائننگ: مارنس لبوشین (5.88 کروڑ)
- ریٹین: صائم ایوب (12.6 کروڑ)، عاکف جاوید (1.96 کروڑ)، معاذ صداقت (رقم درج نہیں)، عثمان خان (4.62 کروڑ)
- نیلامی: محمد علی (2.15 کروڑ)، کوسل پریرا (3.1 کروڑ)، محمد عرفان خان (2.9 کروڑ)، رائلی میرڈیتھ (4.2 کروڑ)، حسن خان (1.85 کروڑ)، شایان جہانگیر(60 لاکھ)، اوٹنیل بارٹمین (1.1 کروڑ)، حماد اعظم (60 لاکھ)، شرجیل خان (60 لاکھ)، آصف محمود (60 لاکھ)، حنین شاہ (60 لاکھ)، رضوان محمود (60 لاکھ)، سعد علی (60 لاکھ) اورطیب عارف (60 لاکھ)
2. اسلام آباد یونائیٹڈ
- ڈائریکٹ سائننگ: ڈیون کانوے (6.3 کروڑ)
- ریٹین: شاداب خان (7 کروڑ)، سلمان ارشاد (1.2 کروڑ) اور اینڈریز گاؤس (1.4 کروڑ)
- نیلامی: فہیم اشرف (8.5 کروڑ)، مارک چیپ مین (7 کروڑ)، عماد وسیم (2.2 کروڑ)، دیپیندر سنگھ ایری (60 لاکھ)، مہران ممتاز (1.2 کروڑ)، میکس برائنٹ (1.9 کروڑ)، محمد وسیم جونیئر (4.1 کروڑ)، میر حمزہ سجاد (70 لاکھ)، ثمین گل (60 لاکھ)، سمیر منہاس (1.9 کروڑ)، شمار جوزف (1.1 کروڑ)، رچرڈ گلیسن (1.2 کروڑ)، حیدر علی (1.5 کروڑ)، محمد حسنین (77.5 لاکھ) اور دیپیندر سنگھ ایری (60 لاکھ)
3. کراچی کنگز
- ڈائریکٹ سائننگ: معین علی (6.44 کروڑ)
- ریٹین:حسن علی (4.76 کروڑ)، محمد عباس آفریدی (3.08 کروڑ)، خوشدل شاہ (3.36 کروڑ) اور سعد بیگ (60 لاکھ)
- نیلامی: ڈیوڈ وارنر (7.9 کروڑ)، سلمان علی آغا (5.85 کروڑ)، ایڈم زمپا (4.5 کروڑ)، اعظم خان (3.25 کروڑ)، شاہد عزیز (92.5 لاکھ)، میر حمزہ (2.4 کروڑ)، حمزہ سہیل (60 لاکھ)، عاقب الیاس (60 لاکھ)، خضیمہ بن تنویر (60 لاکھ)، جانسن چارلس (2 کروڑ)، محمد وسیم (1.1 کروڑ)، احسان اللہ (1.05 کروڑ) اور رضوان اللہ (60 لاکھ)
4. لاہور قلندرز
- ڈائریکٹ سائننگ: مستفیض الرحمان (6.44 کروڑ)
- ریٹین:شاہین شاہ آفریدی (7 کروڑ)، عبداللہ شفیق (2.2 کروڑ)، سکندر رضا (2.8 کروڑ) اور محمد نعیم (70 لاکھ)
- نیلامی: فخر زمان (7.95 کروڑ)، حارث رؤف (7.6 کروڑ)، اسامہ میر (3.5 کروڑ)، عبید شاہ (2.7 کروڑ)، محمد فاروق (60 لاکھ)، داسن شاناکا (75 لاکھ)، پرویز حسین ایمان (60 لاکھ)، آصف علی (60 لاکھ)، حسین طلعت (77.5 لاکھ)، طیب طاہر (60 لاکھ) اور گڈاکیش موتی (1.1 کروڑ)
5. راولپنڈی
- ریٹین: محمد رضوان (5.6 کروڑ)، سیم بلنگز (3.08 کروڑ)، زمان خان (1.12 کروڑ) اور یاسر خان (60 لاکھ)
- نیلامی: نسیم شاہ (8.65 کروڑ)، ڈیرل مچل (8.05 کروڑ)، محمد عامر (5.4 کروڑ)، رشاد حسین (3 کروڑ)، عبداللہ فضل (67.5 لاکھ)، عماد بٹ (80 لاکھ)، ڈیان فاریسٹر (60 لاکھ)، لوری ایونز (1.1 کروڑ)، آصف آفریدی (2.4 کروڑ)، کامران غلام (65 لاکھ)، فواد علی (60 لاکھ)، محمد عامر خان کو (60 لاکھ) اور شہازیب خان (60 لاکھ)
6. پشاور زلمی
- ڈائریکٹ سائننگ: ایرن ہارڈی (6.3 کروڑ)
- ریٹین:بابر اعظم (7 کروڑ)، سفیان مقیم (4.48 کروڑ)، عبدالصمد (2.8 کروڑ) اور علی رضا (1.96 کروڑ)
- نیلامی: جیمز ونس (3 کروڑ)، مائیکل بریسویل (4.2 کروڑ)، کوسل مینڈس (4.2 کروڑ)، عامر جمال (1.90 کروڑ)، خرم شہزاد (2.7 کروڑ)، محمد حارث (2.2 کروڑ)، خالد عثمان (60 لاکھ)، عبدالصبحان (62.5 لاکھ)، افتخار احمد (1.8 کروڑ)، ناہید رانا (60 لاکھ)، مرزا طاہر بیگ (60 لاکھ) اور کاشف علی (60 لاکھ)
7. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
- ڈائریکٹ سائننگ: اسپینسر جانسن (5.6 کروڑ)
- ریٹین:ابرار احمد (7 کروڑ)، عثمان طارق (5.6 کروڑ)، حسن نواز (3.92 کروڑ) اور شمائل حسین (84 لاکھ)
- نیلامی: خواجہ نافع (6.5 کروڑ)، رائلی روسوو (5.55 کروڑ)، ٹام کرن (4.2 کروڑ)، فیصل اکرم (1.25 کروڑ)، عارفات منہاس (1.1 کروڑ)، جہانداد خان (2.5 کروڑ)، وسیم اکرم جونیئر (77.5 لاکھ)، خان زیب (60 لاکھ)، بسم اللہ خان (60 لاکھ)، ثاقب خان (60 لاکھ)، بریٹ ہیمپٹن (60 لاکھ)، سیم ہارپر (60 لاکھ )، بیون جیکبز (60 لاکھ)، سعود شکیل (65 لاکھ) اور بین مکڈرموٹ (1.1 کروڑ)
8. سیالکوٹ اسٹالینز
- ڈائریکٹ سائننگ: اسٹیو اسمتھ (14 کروڑ، سب سے مہنگا کھلاڑی)
- ریٹین:محمد نواز (6.16 کروڑ)، محمد سلمان مرزا، (3.92 کروڑ)، احمد دانیال (2.24 کروڑ) اور سعد مسعود (84 لاکھ)
- نیلامی: صاحبزادہ فرحان (5.7 کروڑ)، ایشٹن ٹرنر (4.2 کروڑ)، جوش فلپ (2.3 کروڑ)، جہانزیب سلطان (60 لاکھ)، پیٹر سڈل (2.5 کروڑ)، تبریز شمسی (2.2 کروڑ)، لاچلن شا (60 لاکھ)، ڈیلا نو پوٹگیٹر (60 لاکھ)، شان مسعود (65 لاکھ)، مومن قمر (1.075 کروڑ) اور محمد اویس ظفر (60 لاکھ)
نیلامی کے اس عمل کے بعد، پی ایس ایل 11 کے لیے تمام ٹیموں کے اسکواڈز مکمل ہو گئے ہیں اور شائقین کرکٹ اب 26 مارچ سے شاندار مقابلوں کا انتظار کر سکتے ہیں۔

