پاکستان سپر لیگ 11 کے 10 سب سے مہنگے کھلاڑی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے نیلامی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں کھلاڑیوں کی خرید و فروخت نے شائقین کو حیران کر دیا۔

نیلامی کے دوران راولپنڈی کی نئی ٹیم نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں حاصل کیا، جو ایونٹ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔

دوسرے نمبر پر آل راونڈر فہیم اشرف رہے، جنہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدا۔

مہنگے ترین کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی شامل ہیں، جو 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں راولپنڈی کے حصے بنے۔

نیلامی کے دیگر اہم نتائج درج ذیل ہیں:

  • فخر زمان – لاہور قلندرز: 7 کروڑ 95 لاکھ روپے
  • ڈیوڈ وارنر – کراچی کنگز: 7 کروڑ 90 لاکھ روپے
  • حارث رؤف – لاہور قلندرز: 7 کروڑ 60 لاکھ روپے
  • مارک چیپ مین – اسلام آباد یونائیٹڈ: 7 کروڑ روپے
  • خواجہ نافع – کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 6 کروڑ 50 لاکھ روپے
  • سلمان علی آغا – کراچی کنگز: 5 کروڑ 85 لاکھ روپے
  • صاحبزادہ فرحان – سیالکوٹ اسٹالینز: 5 کروڑ 70 لاکھ روپے

نیلامی کے اس عمل کے بعد، پی ایس ایل 11 کے لیے پلیئرز کا ایکشن مکمل ہو گیا ہے اور شائقین اب یہ جان سکتے ہیں کہ کونسا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ بنے گا۔