ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان ٹیم کولمبو پہنچ گئی

لاہور سے روانہ ہونے والی پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی ہے۔

ٹیم کولمبو پہنچنے کے بعد کل آرام کرے گی جبکہ 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

پاکستان گروپ اے میں شامل ہے جہاں اسے نیدرلینڈز، امریکا، نمیبیا اور بھارت کا سامنا کرنا ہوگا۔

قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا کے خلاف ہوگا جبکہ پاکستان کا آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ 15 فروری کو ہونا تھا تاہم حکومتی اعلان کے بعد قومی ٹیم یہ میچ نہیں کھیلے گی۔