حکومتِ پاکستان نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کی اجازت دے دی ہے تاہم بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ میں بطور احتجاج شرکت نہیں کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی اہم وجہ بنگلہ دیش کے معاملے پر آئی سی سی کا جانبدارانہ رویہ ہے۔
The Government of the Islamic Republic of Pakistan grants approval to the Pakistan Cricket Team to participate in the ICC World T20 2026, however, the Pakistan Cricket Team shall not take the field in the match scheduled on 15th February 2026 against India.
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 1, 2026
شیڈول کے مطابق پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نیدرلینڈز، امریکا اور نمیبیا کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، جبکہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں کھیلے گی۔
پاکستان کی جانب سے میچ نہ کھیلنے کی صورت میں بھارت کو دو پوائنٹس ملیں گے۔

