فلم ‘سکندر’ کا پہلا ٹیزر ریلیز، سلمان خان کے مداحوں کو عید پر ایک اور تحفہ ملنے والا ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم سکندر کا شدت سے انتظار کرنے والے مداحوں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے، کیونکہ فلم کا دھماکے دار آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سلمان خان اور رشمیکا منڈانا کی جوڑی کے ساتھ ایک شاندار ایکشن تھرلر کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔
ٹیزر میں سلمان خان کا پہلا ڈائیلاگ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ انہیں سکندر کا لقب ان کی دادی نے دیا تھا، اور دادا انہیں ‘سنجے’ کہہ کر پکارتے تھے۔ ٹیزر میں سلمان خان کو دشمنوں کے خلاف زبردست ایکشن دکھاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جہاں وہ مکے اور ککس کی بارش کرتے ہیں۔
رشمیکا منڈانا کی ایک جھلک بھی ٹیزر میں دکھائی گئی ہے، جہاں وہ سلمان خان سے کہتی ہیں کہ آپ اپنے دشمنوں میں کافی مشہور ہیں۔ یہ ٹیزر ایک زبردست ایکشن اور تھرلر فلم کی جھلک دکھاتا ہے جو سلمان خان کے فینز کے لیے عید پر ایک شاندار تحفہ ثابت ہو سکتی ہے۔
فلم کا مکمل کہانی ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی، لیکن ٹیزر کی شدت اور اس میں دکھائے گئے ایکشن سکوئنس سے واضح ہے کہ سکندر بالی ووڈ کا ایک اور بڑا ایکشن ہٹ ثابت ہونے جا رہا ہے۔ جیسے ہی ٹیزر ریلیز ہوا، سوشل میڈیا پر اس پر ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، "بالی ووڈ کا باپ آ رہا ہے” جبکہ دوسرے نے کہا، "دم ہے تو روک لو، سکندر آ چکا ہے۔”
سکندر عید کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے اور فلم کے ایکشن سے بھرپور لمحے سلمان خان کے مداحوں کے لیے خاص طور پر دلکش ہیں۔

