پاکستان نے عراق میں سعودی کارروائی کو سعودی عرب کا حقِ دفاع قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عراق میں جواب کارروائی کو سعودی عرب کا بنیادی اور قانونی حقِ دفاع قرار دیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت سعودی عرب کو اپنی خودمختاری اور دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

  • امریکہ ایران کشیدگی اور مذاکرات: ترجمان نے امریکہ اور ایران پر ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ پر عمل درآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
  • خلیجی ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے: دفترِ خارجہ نے کویت کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم کیا اور واضح کیا کہ اردن اور بحرین کے ساتھ بھی پاکستان کا مضبوط دفاعی تعاون قائم ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر نئے معاہدوں سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
  1. افغان شہریوں پر حملے کی تردید: طاہر اندرابی نے افغان شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرتی ہیں۔ افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی (TTP) اور دیگر کالعدم گروہ پاکستانی شہریوں کو بھرتی اور دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
  • مقبوضہ جموں و کشمیر اور کارگل: ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو کبھی قانونی جواز فراہم نہیں کر سکتا، جبکہ کارگل کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح اور تاریخی ریکارڈ کا حصہ ہے۔