اسٹیٹ بینک کا یکم جنوری 2026 کو بینک تعطیل کا اعلان، عوامی لین دین معطل رہے گا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری 2026 بروز جمعرات ملک بھر میں بینک تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث تمام کمرشل بینک، ترقیاتی و مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، تعطیل کے روز عوامی بینکنگ خدمات دستیاب نہیں ہوں گی، تاہم بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ملازمین حسبِ معمول دفاتر میں حاضر ہوں گے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیل صرف عوامی لین دین تک محدود ہوگی، جبکہ اندرونی دفتری امور جاری رہیں گے۔