بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات اور ان کے طبی علاج معالجے سے متعلق مقدمات 18 اگست 2026 کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیے ہیں۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ ہائبرڈ و کاز لسٹ کے مطابق ان مقدمات کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جس کی سربراہی سینئر جج جسٹس شاہد وحید کریں گے۔ بينچ کے دیگر ارکان میں جسٹس نعیم افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے مقدمے کی سماعت سے متعلق تمام فریقین اور ان کے وکلا کو باقاعدہ نوٹسز بھیج دیے ہیں، تاکہ مقررہ تاریخ پر کیس کی باضابطہ قانونی کارروائی اور دلائل کا آغاز کیا جا سکے۔