پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی: پیٹرول 4.08 روپے اور ڈیزل 2.45 روپے سستا

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 8 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت کم ہو کر 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر کی سطح پر آ گئی ہے۔ وزارت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 4 اگست کے لیے فوری طور پر رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔