حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

اسلام آباد میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سرکاری اعلان کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے مقرر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 32 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل ریگولیٹری سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا اور اس کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ تبدیلی عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی مالیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔