مئی 2025 میں لڑی جانے والی مختصر مگر فیصلہ کن پاک بھارت جنگ نے صرف جنوبی ایشیا ہی نہیں بلکہ مشرقِ وسطیٰ، بحیرۂ جنوبی چین اور بحرِ ہند تک پورے عالمی اسٹریٹجک سیکیورٹی منظرنامے کو یکسر تبدیل کر دیا۔
زمینی حقائق سامنے آئے تو مودی سرکار کا جھوٹا بھرم کھل گیا اور چند ہی دنوں میں بھارت منہ کے بل جا گرا
سینئیر صحافی/ دفاعی تجزیہ کار سلمان علی کے مطابق یہ وہ بھارت تھا جو خود کو امریکہ اور مغربی طاقتوں کے سہارے چین کے مقابل ایک علاقائی نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر کے طور پر پیش کر رہا تھا، مگر زمینی حقائق سامنے آئے تو مودی سرکار کا جھوٹا بھرم کھل گیا اور چند ہی دنوں میں بھارت منہ کے بل جا گرا۔ اس کے برعکس پاکستان ذمہ دار، مستحکم اور مؤثر Net Security Stabilizer کے طور پر مشرقِ وسطیٰ سے لے کر جنوبی ایشیا اور انڈونیشیا تک ابھر کر سامنے آیا۔
مختصر جنگ میں دنیا کی نظریں صرف میدانِ جنگ پر نہیں بلکہ پاکستان کی جدید جنگی سوچ پر مرکوز رہیں۔
جس پہلو نے عالمی عسکری ماہرین کو متوجہ کیا وہ تھا پاکستان کی ملٹی ڈومین آپریشنز میں غیر معمولی مہارت اور کامیابی
جے ٹین سی، جے ایف 17 تھنڈر، لنک 17 اور پاک فضائیہ کے مربوط C4ISR نظام نے واضح کر دیا کہ پاکستان اب صرف ہتھیار استعمال نہیں کرتا بلکہ جنگ کو ایک مربوط نظام کے طور پر لڑتا ہے جسے آپ سمارٹ وار بھی کہہ سکتے ہیں۔
سب سے زیادہ جس پہلو نے عالمی عسکری ماہرین کو متوجہ کیا وہ تھا پاکستان کی ملٹی ڈومین آپریشنز میں غیر معمولی مہارت اور کامیابی تھی۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی خود اعتراف کیا کہ دو روز تک بھارتی فضائیہ کے آپریشنز معطل رہے
ملٹی ڈومین آپریشنز دراصل جدید جنگ کا وہ تصور ہے جہاں فضائی، زمینی، بحری، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر، خودکار نظام اور انفارمیشن آپریشنز کو ایک ہی کمانڈ اور حکمتِ عملی کے تحت دشمن کے خلاف بیک وقت استعمال کیا جاتا ہے۔
مئی 2025 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے فضائی برتری، کثیر المقاصد ڈرونز اور دور مار کرنے والے بی وی آر ہتھیاروں کے ذریعے دشمن کی نقل و حرکت کو مفلوج کر دیا جس کا اعتراف خود بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی کیا کہ دو روز تک بھارتی فضائیہ کے آپریشنز معطل رہے۔
یہ صرف بمباری نہیں تھی بلکہ سائبر اور ڈیجیٹل محاذ پر مکمل غلبہ حاصل کیا گیا
معرکہ حق یا آپریشن بنیان مرصوص کے دوران سائبر اور انفارمیشن آپریشنز کے ذریعے بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔
یہ صرف بمباری نہیں تھی بلکہ سائبر اور ڈیجیٹل محاذ پر مکمل غلبہ حاصل کیا گیا۔
اسی تسلسل میں حالیہ عرصے میں پاکستان آرمی کی جانب سے بھی ملٹی ڈومین آپریشنز پر زور اس بات کا واضح اعلان ہے کہ افواجِ پاکستان بدلتے جنگی تقاضوں سے مکمل ہم آہنگ ہو چکی ہیں۔
یہ جدید مشترکہ جنگ کا وہ نمونہ ہے جہاں فضائی اور زمینی طاقت ایک دوسرے کا نعم البدل نہیں بلکہ ایک ہی جسم کے مختلف اعضاء بن چکے ہیں
پاکستان میں تیار کردہ جدید ہتھیار، مقامی ڈرون ٹیکنالوجی اور دوست ممالک سے حاصل کیے گئے جدید دفاعی نظام ایک مربوط نیٹ ورک کے تحت استعمال کیے جا رہے ہیں۔ یہ جدید مشترکہ جنگ کا وہ نمونہ ہے جہاں فضائی اور زمینی طاقت ایک دوسرے کا نعم البدل نہیں بلکہ ایک ہی جسم کے مختلف اعضاء بن چکے ہیں۔
افواجِ پاکستان کی حالیہ جنگی مشقیں جدید ٹیکنالوجی، تباہ کن فائر پاور اور انتہائی درست نشانہ بندی کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کو محض علاقائی طاقت نہیں بلکہ ایک ذمہ دار اور مستحکم اسٹریٹجک سیکیورٹی سٹیبلائزر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ مشقیں اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہیں کہ مختلف سروسز کے درمیان باہمی اشتراک اور مشترکہ کمانڈ ہی ملٹی ڈومین آپریشنز کی اصل پہچان ہے۔
مئی 2025 کی جنگ نے ایک بات دنیا پر واضح کر دی ہے کہ پاکستان نہ صرف جدید جنگی تقاضوں کو سمجھتا ہے بلکہ ملٹی ڈومین آپریشنز کی منصوبہ بندی اور ان کے مؤثر عملی نفاذ کی مکمل صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کو محض علاقائی طاقت نہیں بلکہ ایک ذمہ دار اور مستحکم اسٹریٹجک سیکیورٹی سٹیبلائزر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

