قومی مذاکراتی کانفرنس: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا شرکت سے انکار

قومی مذاکراتی کمیٹی نے اپنی مجوزہ قومی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کر کے شرکت کی دعوت دی، تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دعوت نامہ موصول ہوا، مگر فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ مذاکرات اسی پلیٹ فارم سے ہوں گے۔

دوسری جانب، قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے جا رہی ہے، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ایم کیو ایم، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔