حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل سستا

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 263 روپے 45 پیسے پر برقرار رہے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ نرخ آئندہ 15 روز تک مؤثر رہیں گے۔

حکومت کی جانب سے قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری وزیراعظم نے دی جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔