مدینہ منورہ میں یورینیم اور نایاب معدنیات کے 11 کروڑ ٹن خام ذخائر دریافت

مدینہ منورہ: سعودی عرب کے تاریخی شہر مدینہ منورہ میں یورینیم اور نایاب زمین کی معدنیات پر مشتمل 11 کروڑ ٹن کے عظیم الشان خام معدنی ذخائر دریافت ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی سالانہ جنرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اس اہم جغرافیائی دریافت کا باضابطہ اعلان کیا۔

سعودی وزیر توانائی نے بتایا کہ مدینہ منورہ کے خطے میں واقع ‘جبل صاید’ پراجیکٹ پر جاری کھدائی اور سائنسی و ارضیاتی تحقیق کے نتیجے میں تقریباً 11 کروڑ ٹن خام مال کے وسائل کے بارے میں پتہ چلا ہے، جن میں صنعتی و دفاعی اعتبار سے انتہائی اہم یورینیم اور دیگر نایاب معدنیات شامل ہیں۔