نئی دہلی: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے فالس فلیگ واقعے کے پس پردہ مودی سرکار کے ناپاک سیاسی ایجنڈے اور معاشی مفادات کے بارے میں بھارتی صحافیوں اور سیکیورٹی ماہرین کے اہم انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔
معروف بھارتی صحافی اجے شکلا نے مودی حکومت کی سازش کو عیاں کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی حکومت نے امیت شاہ کے بیٹے کے ہوٹل کی تعمیر اور مقبوضہ کشمیر میں زمینوں پر قبضے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا۔ اس سے قبل بھی متعدد بھارتی رہنما اور تجزیہ کار اس فالس فلیگ کے پیچھے بھارتی حکومت کے کردار پر آوازیں اٹھا چکے ہیں۔
بھارتی سیکیورٹی ماہر ڈاکٹر اجے ساہنی نے بھی اس واقعے کو ایک سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے نریندر مودی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس کے علاوہ سابق بھارتی رکن اسمبلی وجے تیواری اور لوک فنکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے بھی بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ تمام تر دہشت گردانہ حملے بی جے پی کے دورِ حکومت میں ہی کیوں ہوتے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اور ناقدین پہلے ہی داخلی ناکامیوں اور سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کے اس ڈرامے کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔

